the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی۔ 'طلاق، طلاق، طلاق' کسی بھی شادی شدہ مسلم عورت کے لئے یہ ایسے الفاظ ہیں جو ایک ہی جھٹکے میں اس کی زندگی کو جہنم بنانے کی قوت رکھتے ہیں۔ اب سپریم کورٹ کے کہنے پر مرکزی حکومت نے صاف کر دیا ہے کہ وہ اس رواج کی مخالفت کرتی ہے اور اسے جاری رکھنے دینے کے حق میں نہیں ہے۔ حکومت کا دعوی ہے کہ اس کا یہ قدم ملک میں مساوات اور مسلم خواتین کو ان کے آئینی حق دلانے کے لئے ہے۔ حکومت یہ بھی کہہ رہی ہے کہ ایسی مانگ خود مسلم کمیونٹی کے اندر سے اٹھی ہے کیونکہ مسلم خواتین طویل عرصہ سے تین طلاق کے خلاف آواز اٹھاتی آ رہی ہیں۔ مجموعی طور پر حکومت طلاق کے معاملے پر خود کو مسلم خواتین کی مسیحا کے طور پر پروجیکٹ کر رہی ہے۔



لیکن کیا یہ معاملہ اتنا سیدھا ہے؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لئے آئی بی این خبر نے اس سے منسلک تمام فریقوں سے بات کی۔
سب سے پہلے بات ہوئی آل انڈیا مسلم ويمنس پرسنل لاء بورڈ کی صدر شائستہ عنبر سے۔ ان کا صاف کہنا تھا کہ تین طلاق کے معاملے پر مرکزی حکومت مسلمانوں اور ملک کو گمراہ کر رہی ہے۔ ہماری جنگ یہ ہے کہ مسلسل تین بار بولے گئے طلاق کو ایک سمجھا جائے۔ شائستہ کہتی ہیں کہ ہم تین طلاق کے معاملے میں تبدیلی تو چاہتے ہیں، لیکن وہ تبدیلی شریعت کے دائرے میں ہو، نہ کہ کورٹ یا کسی حکومت کے ذریعے۔ شائستہ صاف کہتی ہیں کہ حکومت بے وجہ تین طلاق کے معاملے میں دخل دے رہی ہے۔ مذہب کے معاملے میں ہمیں کسی کی بھی دخل اندازی پسند نہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.